Saturday, September 21, 2024

ایلسٹر براؤن کا چھ دن ڈرم بجا کر، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

- Advertisement -

لزبرن: اپنی شریک حیات کی یاد میں چھ دن تک ڈرم بجانے والے 45 سالہ آئرش شہری ایلسٹر براؤن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق لزبرن، آئرلینڈ کے ایلسٹر براؤن نے مبینہ طور پر 150 گھنٹے (6 دن) سے زیادہ عرصے تک ڈھول بجانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

الیسٹر براؤن نے اتوار، 16 جولائی کو ڈھول بجانا شروع کیا، اور 22 جولائی بروز ہفتہ، دوپہر کے آخر تک ایسا کرنا جاری رکھ کر ایک ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے 134 گھنٹے 5منٹ ڈرم بجانے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام ہے۔

یہ ریکارڈ مبینہ طور پر ایلسٹر براؤن نے اپنے 49 سالہ ساتھی شیرون ڈیگن کی یاد میں بنایا تھا، جو 2021 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔

الیسٹر براؤن نے ہفتے کے روز لزبرن کے میوزک سینٹر میں ایک تقریر میں کہا کہ وہ یہ کام شیرون کے اعزاز میں کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

الیسٹر براؤن کو ڈرم بجانے کے ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کے وقفے کی اجازت دی گئی، جیسا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا ہے، تاہم ہر گھنٹے کے بعد وقفہ لینے کے بجائے، انہوں نے اس وقت کو لمبا وقفہ لینے کے لیے بچایا۔

ریکارڈ بنانے کے لیےالیسٹر پانچ دن بعد جمعہ کی صبح تک صرف دو گھنٹے سوئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ ایلسٹر کا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔ ماضی میں، اس نے دو بارڈرم بجانے کا سب سے طویل دورانیہ کا ریکارڈ توڑا، 2003 میں 58 گھنٹے اور پھر 2008 میں 103 گھنٹے تک ڈھول بجا کر اس نے ڈھول بجانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں