پاکستانی اداکارعلی خان کی آن لائن سیریز، دی ٹرائل میں بالی ووڈ کی ملکہ کاجول کے ساتھ بوسے کا منظر پیش کیا گیا ہے۔
معروف پاکستانی ماڈل متھیرا کے شو میں بات کرتے ہوئے اداکار نے اپنی آن لائن سیریز، دی ٹرائل کی کامیابی اور اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ اسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے،اور کاجول کے ساتھ کیے گئے سین پر گفتگوکی۔
علی خان نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ فلم کی شوٹنگ کے لیے 54 دن مخصوص کیے گئے تھے، لیکن یہ 48 دنوں میں مکمل ہو گئی، اور انہیں کاجول کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکار نے کہا کہ جب دو اداکار ایک سین شوٹ کرتے ہیں جس میں رومانس شامل ہوتا ہے تو ان کا بونڈ مضبوط ہونا چاہیے۔
ان کے مطابق ان لمحات کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں فلمایا جانا چاہیے اور اس کے لیے دونوں اداکاروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکاراور کاجول کے درمیان بوسہ لینے کے سین نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل کردی ہےاور بھارتی اداکارہ نے اپنے کیرئیر میں اس سے پہلے کبھی ایسے مناظر ریکارڈ نہیں کروائے تھے۔