Friday, October 18, 2024

عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو خطرناک کہہ دیا

- Advertisement -

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم اینیمل کو خطرناک قرار دے دیا۔

صحافیوں نے اس دوران عالیہ بھٹ سے فلم اینیمل، پر ان کے خیالات کے بارے میں سوال کیا۔ جس پر ادکارہ نے پہلے زبردست، اور پھر خطرناک کہا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یکم دسمبر کو سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر فلم اینیمل، عالمی سطح پر ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد سے شائقین کی بڑی تعداد نے اس فلم کو دیکھنے کے لیے تھیٹرز کا دورہ کیا، جو کہ فوری طور پر بلاک بسٹر بن گئی۔ اس کے پریمیئر سے ایک دن پہلے ہی کپور خاندان نے فلم دیکھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 نومبر کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی میں فلم اینیمل، کی اسپیشل اسکریننگ کے لیے گئے تھے۔ جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

عالیہ بھٹ کو اپنی بہن شاہین بھٹ، والد مہیش بھٹ، والدہ سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کے ساتھ فلم تھیٹر کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اہل خانہ کے ساتھ اسکریننگ کے مقام سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی ایڈوانس بکنگ: ٢ لاکھ ٹکٹ فروخت

واضح رہے کہ فلم کے چونکا دینے والے ٹریلر جس میں رنبیر کپور کے کردار کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، شائقین بڑی بے صبری سے اینیمل، کا انتظار کر رہے تھے، جس نے پہلے ہی فلم کے بارے میں خوف پھیلا دیا تھا۔

راشمیکا مندنا فلم کی مرکزی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ بوبی دیول نے اینیمل میں رنبیر کپور کے مقابل ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں