واشنگٹن: اسلام کی روشن تعلیمات سے متاثر ہوکر 35 سالہ امریکی ایم ایم فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا جس سے وہ سکون محسوس کررہی ہیں۔
امریکہ کی ایک مشہور ایم ایم فائٹر امبر لیبروک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اسلام کے بارے میں سب کچھ اپنے استاد مجید حمید سے سیکھا، جنہوں نے ان کو مذہب اسلام سے متعارف کرایا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
امبر لیبروک نے بتایا اسلام قبول کرنے سے پہلے اور مقابلوں میں ہار نے مایوس کر دیا تھا۔ دل ہمیشہ اداس رہتا تھا۔ مکمل اندھیرا تھا، اور امید کا کوئی نشان نہیں تھا۔
مجید بھائی نے اس صورتحال میں مجھے اسلام سے متعارف کرایا۔ جب میں نے آسمانی احکام کو سمجھا تو مجھے حوصلہ افزائی ملی۔ ایک چمک جس نے میری زندگی سے اداسی کو دور کر دیا۔
ایمبر لیبروک نے اس سال جولائی میں اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا تھا، تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ ہر جمعہ کو، وہ مذہب کے بارے میں جاننے اور اجتماعی دعاؤں میں شرکت کے لیے اسلامی مرکز جاتی ہیں۔