Monday, September 16, 2024

امریکی مسلم کا بائیڈن سے غزہ قتل عام کی مذمت کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -

امریکی مسلم گروپ نے بائیڈن سے ذاتی طور پر قتل عام کی مذمت کرنے کا مطالبہ

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز سی اے آئی آر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو غزہ شہر میں امداد لینے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرنی چاہیے، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

سی اے آئی آر کے ڈائریکٹر نہاد عواد نے ایک بیان میں کہا، “غزہ کے لوگوں پر انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے کلیدی حامی کے طور پر، صدر بائیڈن کو فلسطینی شہریوں کے اس تازہ ترین قتل عام کی مذمت کے لیے ذاتی طور پر اپنی آواز استعمال کرنی چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیں: جب تک غزہ کو امداد نہیں ملتی حوثی حملے جاری رکھیں گے

“صدر بائیڈن اس حقیقت کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتے کہ ان کی انتظامیہ ان تمام جنگی جرائم میں براہ راست ملوث ہے جو بینجمن نیتن یاہو کی حکومت روزانہ کی بنیاد پر امریکی فوجی، مالی اور سیاسی مدد سے انجام دیتی ہے۔”

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں