Friday, October 18, 2024

امریکی مصنف شان کنگ نے اسلام قبول کر لیا

- Advertisement -

امریکی مصنف اور سماجی کارکن شان کنگ نے بھی اسلام قبول کر لیا۔

امریکی حمایت سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے معروف امریکی مصنف، صحافی، شہری اور انسانی حقوق اور سماجی کارکن شان کنگ نے بھی اسلام قبول کرلیا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔ شان کنگ صحافی بھی رہ چکے ہیں اور مختلف بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی مارشل آرٹسٹ امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا

ذرائع کے مطابق سین کنگ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد سے فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور وہ امریکا میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کا حصہ ہیں۔

امریکی مصنف شان کنگ نے اسلام قبول کر لیا

رپورٹ کے مطابق شان کنگ امریکہ میں سیاہ فام کمیونٹی کے لیے معروف مہم بلیک لائیوز میٹر کا حصہ بھی رہے ہیں۔ شان کنگ ایک پادری رہے ہیں اور انہوں نے اپنے چرچ کی بنیاد رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں