Monday, October 21, 2024

امریکی مہنگا ترین جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا

- Advertisement -

واشنگٹن: امریکی مہنگا ترین جنگی طیارہ ایف 35 لاپتہ ہو گیا۔امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آج صبح، ایک امریکی ایف-35 بی لڑاکا طیارہ جنوبی کیرولائنا کے اوپر سے گزرتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔ یہ امریکہ کا سب سے مہنگا لڑاکا طیارہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق، امریکی حکام نے مبینہ طور پر لاپتہ ایف-35 لڑاکا طیارے کا پتہ لگانے میں عوام سے مدد طلب کی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا دی۔

یہ ہوائی جہاز، جو دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک ہے، اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بنایا ہے اور اس کی فی یونٹ قیمت تقریباً 80 ملین ڈالر ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں