کراچی شہرکے علاقے ملیر میں 3.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی میں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ضلع ملیر میں قائد آباد، لانڈھی، مسلم آباد، بھینس کالونی، بن قاسم، گلشن حدید، مجید کالونی، مظفرآباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد پڑھنا شروع کردیا اور اپنےگھروں سے باہر نکل آئے۔
خوش قسمتی سے، زلزلے سے لوگوں یا املاک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔