Tuesday, October 22, 2024

روس میں پیٹرول پمپ پر دھماکہ، 33 افراد ہلاک اور 80 زخمی

- Advertisement -

روس میں پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 80 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے، دھماکہ کھڑی ہوئی گاڑی میں ہوا۔  

روس میڈیا کے اکاؤنٹس کے مقامی وقت کے مطابق داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا کے ایک پٹرول اسٹیشن میں رات 9 بجے دھماکہ ہوا جس میں آگ لگنے سے 80 افراد زخمی ہو گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں اور جو لوگ شدید زخمی تھے انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے ماسکو پہنچایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کہا جاتا ہے کہ آگ نے تقریباً 600 مربع میٹر کےعلاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پٹرول اسٹیشن کے قریب کھڑی گاڑی ٹھیک ہو رہی تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں