Tuesday, September 24, 2024

یکم محرم کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کا اعلان

- Advertisement -

یکم محرم کو نئے اسلامی مہینے کے آغاز پر مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کر دیا جائے گا۔ تبدیلی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

غلاف کعبہ تیار کرنے والی الاکسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غلاف کو تبدیل کرنے کی تکنیکی تربیت 15 افراد کو دی گئی ہے۔ یکم محرم کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ میں کوور تبدیل کیا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق اس کو تبدیل کرنے کے لیے 670 کلو گرام ریشم استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق کعبہ کے کوور میں 100 کلو چاندی اور 120 کلو سونا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم محرم کو تاریخ میں پہلی بار خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے کوور کی تبدیلی کے لیے تہوار کی تقریب کا انعقاد بھی کیا ہے۔

یہ دنیا کا سب سے مہنگا غلاف ہے جیسے کسوط بھی کہتے ہیں۔ اس کی پیداواری لاگت 65 ملین ڈالر ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں