Friday, September 20, 2024

بھکاریوں کا ایک اور گروہ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار

- Advertisement -

 ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ نے ایک بار پھر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کی آڑ میں مبینہ بھکاریوں کے ایک گروہ کو سعودی عرب جانے سے روک دیا۔

بھکاریوں کے حوالے سے یہ واقعہ حالیہ ہفتوں میں ایف آئی اے کی جانب سے ناکام ہونے والی اسی طرح کی کوششوں کے سلسلے میں سے ایک ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

یہ معاملہ سینیٹ تک بھی جا پہنچا، جہاں اوورسیز پاکستانیوں کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستانی شہری بھی غیر متناسب طور پر چھوٹے جرائم میں ملوث ہیں، جیسے کہ جیب کتری۔

تازہ ترین واقعے میں ایف آئی اے امیگریشن افسران نے دو مردوں اور اتنی ہی خواتین کو اتار کر مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مبینہ بھکاریوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلے بھیک مانگنے کے لیے ایران اور عراق کا دورہ کیا اور انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹریول ایجنٹس ان کے سفر میں سہولت فراہم کرتے تھے۔ یہ ایجنٹ انہیں سعودی عرب کے گنجان آباد علاقوں میں چھوڑ دیتے تھے، جس سے ان کے لیے بھیک کے ذریعے رقم جمع کرنا آسان ہو جاتا تھا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کمائی کا آدھا حصہ اپنے ایجنٹوں کو دینا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں