Friday, September 20, 2024

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور دلخراش واقعہ

- Advertisement -

بدھ کے روزقرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ دارالحکومت سٹاک ہوم میں سویڈن کے شاہی محل کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے درمیان پیش آیا۔

میڈیا کی خبر کے مطابق،قرآن پاک کی بے حرمتی کایہ واقعہ، جو پیر کو پیش آیا، چند ہفتوں کے دوران دوسری بار ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔

سویڈن میں مقیم ایک عراقی مہاجر مومیکا ایسے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے، آخری واقعہ 31 جولائی کو ہوا جب اس نے اور ایک اور شخص نے سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ ایکٹ، جو سویڈن کے آزادانہ تقریر کے ضوابط کے تحت قانونی تھا، مینتتورگٹ میں ہوا، ایک مرکزی چوک جس پر سرکاری عمارتیں اور محل موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مومیکا اور نجم ایک طویل تھیٹر میں مصروف تھے اور اب قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے میگا فون کا استعمال کرتے ہوئے مخالف مظاہرین کو بھڑکا رہے تھے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں