Tuesday, November 11, 2025

بارش کی کمی کے باعث نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

- Advertisement -

بارش کی کمی کے باعث شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں سے 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ریاض: سعودی شاہی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر بروز جمعرات کو نماز استسقا ادا کریں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں  کلک کریں

شاہی عدالت کے پیغام میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے گناہوں سے باز آجائیں، معافی مانگیں، اللہ تعالی کی طرف لوٹ آئیں، ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کریں، اور اچھے کام کریں اور خیرات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی بخار حیدرآباد اور کراچی میں تیزی سے پھیل رہاہے

حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے مطابق، شیخ یاسر الدوسری جمعرات کو گرینڈ مسجد میں نماز استقاء کے امام اور خطیب ہوں گے۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی مساجد میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں