Monday, October 21, 2024

نیویارک میں جمعہ کی اذان اسپیکرز پر دینے کی منظوری

- Advertisement -

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کی مساجد میں اب نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے، اذان دینے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اذان دینے کی منظوری نیویارک کے میئر ایرک ایڈم کی پریس کانفرنس کے دوران کی گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر نشر کی جائے گی۔

میئر کی پریس کانفرنس میں نیویارک کی مسلم قیادت موجود تھی، پولیس کمشنر نے بھی مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

نیویارک کی مسلم کمیونٹی نے میئر کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعریف کی۔

اذان کیا ہے؟

اذان کا مطلب بلانا یا پکارنا ہے جو دن میں پانچ مرتبہ مسجد کے مینار سے مسلمانوں کو باجماعت نماز میں شامل ہونے کے لیے دی جاتی ہے۔

 نماز ادا کرنے کے لیے اذان لازمی ہے۔ یہ نماز سے چند منٹ پہلے دن میں پانچ بار مساجد میں دی جاتی ہے۔ اذان دینے والے کو مؤذن کہا جاتا ہے، جسے  اسلام میں اعلیٰ اہمیت حاصل ہے۔

اسلام میں اذان کی اہمیت بہت زیادہ ہے، اس دوران مسلمان ہر کام کرنا روک دیتے ہیں، بشمول قرآن پڑھنا، اور نماز کی ادائیگی کے لئے تیاری کرتے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں