Monday, September 16, 2024

ارباز خان نے دوسری شادی کی تصویر شئیر کردی

- Advertisement -

معروف بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردی۔

ممبئی میں ارباز خان کی دوسری شادی شورا خان سے نکاح کی تقریب میں سلمان خان، سہیل خان، سلیم خان، ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، خاندان کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شورا خان کی قریبی دوست روینہ ٹنڈن ایک سابق بالی ووڈ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے بچے کے ساتھ اس موقع پر شرکت کی۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارباز خان نے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، اپنے چاہنے والوں کی موجودگی میں ہم زندگی بھر کی محبت کا آغاز کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ شورا خان نے ارباز سے آنے والی فلم پٹنہ شکلا، کے سیٹ پر ملاقات کی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔

واضح رہے کہ ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا سے پہلی بار دسمبر 1998 میں شادی کی تھی تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور مئی 2017 میں شادی کے 19 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ جوڑے کا 21 سالہ بیٹا جسکا نام ارہان خان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں