Saturday, September 7, 2024

کیا ارجیت سنگھ اور سلمان خان نو سال بعد صلح کر رہے ہیں؟

- Advertisement -

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور گلوکار ارجیت سنگھ کے درمیان نو سال سے جاری کشمکش کا خاتمہ ہوگیا۔

معروف موسیقار ارجیت سنگھ کو مبینہ طور پر 4 اکتوبر کی شام سلمان خان کے ممبئی کے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جسے گیلیکسی اپارٹمنٹ، کہا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ارجیت سنگھ ممبئی میں سلمان خان کے گھر گئے، کیا وجہ ہوگی؟، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف نے سوال کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا تجسس بڑھ گیا اور ان میں سے کئی نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟

صارفین نے اندازہ لگایا کہ سلمان اور ارجیت  نے ان کی فلم ٹائیگر 3، کے لیے موسیقار سے رابطہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا کے شائقین کے مطابق سلمان اور ارجیت کی غیر متوقع ملاقات حیران کن اور بڑا سرپرائز ہے۔

خیال رہے کہ ارجیت سنگھ اور سلمان خان کے درمیان 2014 میں ایک ایوارڈ شو کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔ اس بحث کے بعد سلمان خان نے اپنی فلموں کک، بجرنگی بھائی جان اور سلطان سے گلوکار کے تمام گانے واپس لے لیے تھے۔

بعد ازاں، 2016 میں، ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معزرت کی تھی اور کہا کہ ان کا گانا فلم سلطان، میں باقی رہے، لیکن خان نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں