Saturday, November 23, 2024

بھارتی اداکارہ زرین خان کا وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا

- Advertisement -

بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل میں پڑگئی ہیں۔ ان کو فراڈ کے کیس میں گرفتاری کا وارنٹ کولکتہ کی ایک عدالت نے جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 2018 کے فراڈ کیس میں، کولکتہ کی عدالت نے مبینہ طور پر زرین خان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے شو کا پیسا وصول کرنے کے باوجود شو میں شرکت نہیں کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

زرین کو مبینہ طور پر اس معاملے کے سلسلے میں کولکتہ کی عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اداکارہ زرین  نے وارنٹ گرفتاری سے لاعلمی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کی قانونی ٹیم صورتحال کی تحقیقات کرے گی اور اس کے بعد جواب دے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں