Wednesday, November 27, 2024

لندن میں بھی ارشد چائے والا کی چائے مشہور

- Advertisement -

ارشد چائے والا جو مردان سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے لندن کی مصروف ترین شاہراہ پر اپنا کیفے کھول لیاہے اب ارشد خان لندن میں بھی مشہور ہو گئے ہیں۔

ارشد خان، جسے عام طور پر چائے والا کے نام سے جانا جاتا ہے،انہوں نے اب مبینہ طور پر اپنےقدم لندن میں جما لیے ہیں۔ اس نے یہ کیفے لندن کی 229 الفورڈ لین میں بنایاہے۔ جہاں پاکستانیوں سمیت بھارت اور بنگلہ دیش کے بہت سے باشندے رہائش پزیر ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس حوالے سے ارشد خان نے بتایا کہ ایلفورڈ لین میں انہوں نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے جہاں سے ان کی پہلی چائے کی دکان شروع ہوئی تھی، میں لندن جانا چاہتا ہوں اور وہاں موجود اپنے حامیوں کو چائے پیش کرنا چاہتا ہوں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے مطابق، تین سرمایہ کار بھائیوں، بہادر، نادر اور اکبر درانی نے لندن میں قائم چائے والا برانڈ قائم کیا۔ اس کیفے کو اب برطانیہ، مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں تینوں بھائیوں کے ذریعے فرنچائز کیا جائے گا۔

یہ جنوبی ایشیائی کیفے، جو حال ہی میں لندن میں کھلا ہے، ورثہ اور نفاست پیش کرتا ہے۔ ان میں ہاتھ سے سجے ویسپاس اور ٹرک آرٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد خان 2016 میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے نتیجے میں کافی مشہور ہوئے تھے۔ ارشد خان اسلام آباد میں سڑک کے کنارے چائے بیچا کرتے تھے۔ انہوں نے 2020 میں اسلام آباد میں “کیفے چائے والا روف ٹاپ” کے نام سے اپنا ایک کھانے کا ہوٹل بھی کھولا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں