Thursday, September 19, 2024

جب تک غزہ کو امداد نہیں ملتی حوثی حملے جاری رکھیں گے

- Advertisement -

حوثی کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک خوراک اور ادویات غزہ تک پہنچ جائیں

یمن کے حوثی گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک کہ ”صیہونی جرائم بند نہیں ہوجاتے” اور خوراک اور ادویات پوری غزہ کی پٹی تک نہیں پہنچ جاتیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

انہوں نے کہا کہ “ہماری جنگ کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت کرنا ہے، اور اس کے علاوہ کوئی اہداف نہیں ہیں۔ امریکہ اسرائیل پہنچنے کے لیے سامان لے جانے والے بحری جہازوں کے لیے لڑ رہا ہے، لیکن وہ امداد کو غزہ پہنچنے سے روک رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کی کارروائیوں میں 200 سے زیادہ ڈرونز اور 50 سے زیادہ بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی میزائل نے امریکی ملکیتی کنٹینر جہاز کو نشانہ بنایا

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں