Saturday, July 27, 2024

اسلام کے لیے شوبز چھوڑنے والی زینب جمیل پر حملہ

- Advertisement -

سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ زینب جمیل نے لاہور کے ڈیفنس ڈسٹرکٹ میں شوٹرز فائرنگ کا حملہ ہونے کے بعد دیے گئے ایک بیان میں اپنے شوہر پر شک ظاہرکیا ہے۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زینب جمیل کو دھمکیاں مل رہی تھیں، ان کے شوہر پر واقعے کو انجام دینے کا شبہ ہے، پولیس نے تفتیش شروع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بیوٹی پارلر کی مالک زینب جمیل کو بدھ کی سہ پہر دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے اپنے دفاع میں چھ گولیاں ماریں۔

ہوش میں آنے کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں زینب جمیل نے دعویٰ کیا کہ انہیں فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا، ملزمان کو نہیں جانتی، ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے، وزیراعلیٰ ان کی گرفتاری میں مدد کریں۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق زنیب گاڑی کے ساتھ اپنے سیلون کےسامنے رُکتی ہیں، کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار 2 حملہ آور آتے ہی فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق زینب پر چھ گولیاں چلائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت کی ہیٹ ویوز سے متعلق وارننگ جاری

زینب جمیل کے ماموں نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد سے دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر پر شک ظاہر کیا ہے، کیونکہ ان کے درمیان دو سال سے اختلافات چل رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، اور ملزموں کا جلدپتہ لگا لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں