Friday, September 20, 2024

گوگل کا حالیہ ڈوڈل گول گپے کے نام

- Advertisement -

اسلام آباد: گوگل کا ڈوڈل اب گول گپے کے نام سے جاری ہے۔ نوجوان اور بوڑھے یکساں خوشی سے سڑکوں پر بکنے والے گول گپےکھاتے ہیں۔

گوگل نے گول گپے ڈوڈل تیار کیا ہے اور تفریحی اینیمیٹڈ گول گپے گیمز شائع کیے ہیں، جنہیں صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

گول گپے، جسے دوسرے ممالک میں پانی پوری بھی کہا جاتا ہے، دیگر جنوبی ایشیائی ممالک جیسے پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان میں پسندیدہ غذا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ گوگل نے آج ہندوستان کے شہر مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع اس ریستوراں کے اعزاز میں گولگپے ڈوڈل بنایا جس نے 2015 میں اس دن 51 مختلف گولگپے ذائقے پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاریخ 

خیال کیا جاتا ہے کہ گولگپے کی ابتدا برصغیر پاک و ہند میں ہوئی ہے، اس کی ترقی میں مختلف خطوں نے حصہ ڈالا ہے۔

گوگل ڈوڈل(12 جولائی) کو ایک مخصوص انٹرایکٹو گیم کے ذریعے جنوبی ایشیا کے پریمیئر اسٹریٹ فوڈز میں گول گپے کا جشن مناتا ہے ۔

گول گپے جنوبی ایشیاء خصوصاً ہندوستان اور پاکستان میں پسندیدہ اسٹریٹ فوڈز میں سے ایک ہے۔
یہ کھانے میں بہت لزیز ہوتے ہیں اسے کٹھے پانی، تیزچاٹ مصآلحے، میٹھی چٹنی، ابلے آلو، چھولوں اور چھوٹی پوریوں کے ساتھ پیش کیا جا تا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں