Saturday, July 27, 2024

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم سرفہرست ہیں، بھارتی بلے باز شبمن گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم کے 836 رینکنگ پوائنٹس ہیں جبکہ شبمن گل کے 818 پوائنٹس ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک اب رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور جنوبی افریقہ کے وین ڈیر ڈوسن چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئرش کھلاڑی ہیری ٹییکٹر پانچویں اور بھارتی کپتان روہت شرما چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان آٹھویں، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ساتویں اور بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی رینکنگ میں امام الحق 10ویں اور فخر زمان 13ویں نمبر پر ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں