Tuesday, December 3, 2024

بابر اعظم کے مداح ہانیہ عامر کو بھابھی بنانا چاہتے ہیں

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے بابر اعظم کو شوہر کے طور پر دیکھنے والے مداحوں کی قیاس آرائیوں کا ازالہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جسے مداحوں کی جانب سے مختلف کلپس کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کے نیچے صارفین کے دلچسپ تبصرے توجہ کا مرکز ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ صرف بابر کی ہے، کچھ صارفین نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ ہماری بھابی ہانیہ بھابھی جیسی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اس کے جواب میں ہانیہ عامر بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا صارفین کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، بابر بھائی ہیں بھائی۔

واضح رہے کہ اگست میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دسمبر میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے پہلے اور ورلڈ کپ کے بعد بابر کی شادی متوقع ہے۔ کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں