Sunday, October 20, 2024

چین اور برازیل میں ڈالر کے استعمال پر پابندی

- Advertisement -

چین اور برازیل میں یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ دونوں ممالک درمیان تجارت اب امریکی ڈالر میں نہیں بلکہ قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔

بینک آف چائنا کے ایک بیان میں معلومات کے مطابق، چین اور برازیل کے درمیان ڈالر کی جگہ قومی کرنسیوں میں تجارت کی پہلی مثال مبینہ طور پر طے پا گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

چین اور برازیل دونوں برکس گروپ کے رکن ہیں، جس کا ایک اہم مقصد بین الاقوامی تجارت میں ڈالر کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چین نے مبینہ طور پر یوآن کو برازیلی کرنسی میں تبدیل کر کے چینگدو بندرگاہ پر 43 خریداری کی ترسیل کی اجازت دی۔

اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تجارت اپنی اپنی قومی کرنسیوں میں ہونا شروع ہو گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس کے سب سے بااثر بینکر آندرے کوسٹن نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے چینی کرنسی یوآن کی قدر بڑھے گی، امریکی ڈالر کی اجارہ داری جلد ختم ہو جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں