Tuesday, October 22, 2024

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ہیلی کاپٹر گرا دیا، نائیجیریا

- Advertisement -

نائیجیریا کے شہر ابوجا میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا تحقیقات جاری ہیں، جہاز میں افراد کی تعداد معلوم نہ ہو سکی۔  

ایئر کموڈور ایڈورڈ جی بی کیویٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیلی کاپٹر نائیجیریا ریاست کے شیرو لوکل گورنمنٹ ایریا میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ انکوائری ابھی جاری ہے۔ جہاز میں کتنے افراد سوار تھے یہ معلوم نہیں ہے۔

انگلش میں خبریں پرھننے کے لئے یہاں کلک کریں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی وسطی نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں مبینہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیٹ کو مسلح ڈاکوؤں نے مار گرایا۔

نائجر ریاست ملک کے دارالحکومت نیامی کے جنوب مشرق میں سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں گزشتہ ماہ ایک فوجی بغاوت نے حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں کو لینے کے لیے بھیجے جانے والے ہیلی کاپٹر پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم 10 فوجی مارے گئے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کے شمال مغرب میں متعدد مسلح تنظیمیں کام کر رہی ہیں، جہاں وہ اغوا برائے تاوان اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ حالیہ برسوں میں حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں