پاکستان سے سال 2024 کے لئے حج کی درخواستیں جمع ہونا شروع کر دیں گئیں۔
حکومت کے زیر اہتمام حج 2024 پروگرام کے لیے درخواستیں آج 27 نومبرسے قبول کی جا رہی ہیں اور 12 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔
حکومتی پروگرام کے تحت اگلے سال 89,605 سے زائد پاکستانی حج پر جاسکیں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سال2024 میں حج کی درخواستوں کے لیےضروری کاغذات مندرجہ ذیل ہوں گے، جو ہر زائرین حج کے پاس موجود ہونا ضروری ہیں۔
حجاج کے لیے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے، اور درخواستیں 27 نومبر 2023 سے 12 دسمبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ہر امیدوار کے پاس لازمی پاسپورٹ ہونا چاہیے جو 16 دسمبر 2024 تک کارآمد ہو۔ ساتھ ہی ایک درست سی این آئی سی ہونا چاہیے۔ تمام درخواست دہندگان کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں خواتین محرم کے بغیر حج کر سکیں گی