پنجاب میں راولپنڈی سمیت بسنت محدود پیمانے پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لئے پتنگ بنانے اور اڑانے کے لیے پنجاب کاائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔
پتنگ بازی ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے پنجاب میں مشروط ہوگی، پتنگ کی تیاری اور پتنگ کی فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
سال2001 کا پتنگ بازی پر پابندی کا آرڈیننس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور پتنگ بازی کرنے والی تنظیموں کو بھی پتنگوں کی تیاری اور فروخت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پیشگی آرڈیننس کے مطابق کی گئی ہر کارروائی کو جائز سمجھا گیا ہے۔ آرڈیننس ڈپٹی کمشنر کو مخصوص مقامات، مخصوص دنوں اور مخصوص اوقات میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کا اختیار دیتا ہے۔
ضابطے میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیزخطرناک مواد کے استعمال سے مشروط، لامحدود پتنگ بازی کی اجازت دیں گے، اور پولیس کو گرفتاریاں کرنے اور تلاشی لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای، کے شہریوں کے قرضے معاف
نئے آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس کے پاس ممنوعہ چیزوں کو ضبط کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر حکومت ان حکام کو کسی بھی تنظیم یا ایجنسی کو تفویض کر سکتی ہے۔
بعض مقامات اور اوقات میں پتنگ بازی کی اجازت ہوگی تاہم اٹھارہ سال سے کم عمر کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ بغیر رجسٹریشن پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔
دھاتی تار اور تیز دھار والے تار استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 2025 میں حکومت نے محفوظ پتنگیں بنانے پر 3300 کے قریب مقدمات درج کیے اور 3000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔


