Thursday, September 19, 2024

ریچھ جہاز سے فرار ہو گیا، دبئی

- Advertisement -

دبئی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے کے تھوڑی دیر بعد ریچھ بھاگ گیا، جس کے بعد عملے کی بھاگ دوڑ شروع ہو گئی۔

زرائع کے مطابق ریچھ کوبے ہوشی کی دوا دے کر دبئی ایئرپورٹ سے طیارے کے ذریعے بغداد پہنچایا جارہا تھا۔اسکو مسافر طیارے کے کارگو ایریا میں بند کر دیا گیا تھا، لیکن اسے جلدی ہوش آگیااور وہ طیارے سے فرارہو کر رن وےپربھاگنے لگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسکو جلد از جلد عملے نے قابو میں کیا لیکن ان سب کے باعث طیارہ تاخیرکا شکارہو گیا۔

پرواز کی تاخیر کے بعد، مسافروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، جس سے عراقی ایئرویز نے دعویٰ کیا کہ ریچھ کا فرارہونا ان کی غلطی نہیں تھی۔ تاہم بعد میں طیارے کے کپتان نے پرواز کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت کرلی۔

عراقی ایئرویز کے مطابق، ریچھ کو قانون کے مطابق اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی توثیق کردہ پالیسیوں اور رہنما خطوط کے مطابق منتقل کیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں