بگ باس 17 کی اداکارہ عائشہ خان نے کہا موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں کام کروں گی۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، بھارتی اداکارہ، ماڈل، اور بگ باس 17 کی اداکارہ عائشہ خان نے عوامی طور پر پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکارہ عائشہ خان کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں بہترین مواد ہوتا ہے۔ پاکستان میں پاکستانی ڈرامے اتنے مقبول نہیں جتنے بھارت میں ہیں۔ انہیں ہم سے بہت پیار ملا ہے۔
اداکارا کا کہنا تھا کہ، اگر مجھے موقع ملا تو میں پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔ مشہور اداکارہ اقرا عزیز اور نادیہ افگن جنہوں نے ہٹ ڈرامہ سنو چندا میں ساس کا کردار ادا کیا تھا، ان کو بے حد پسند ہے۔ میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کی امید کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس شو کی ایک فنکارہ ریپ کا شکار بن گئیں
میزبان نے عائشہ خان سے کہا کہ وہ پاکستانی شوز اوراداکارہ کی تعریف کر رہی ہیں نریندر مودی آگئے تو کیا ہو گا اس پرعائشہ خان کا کہنا تھا، میں نے جو کہا وہ غلط نہیں۔ پاکستان کے ڈرامے حقیقت میں بہترین ہیں۔