معروف بھارتی اداکارہ بپاشاباسواپنی بیٹی کی حالت پر بات کرتے ہوئے رونے لگیں اور بتایا کے وہ اپنی بیٹی کو لے کے کتنی پریشان تھیں۔
لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ بپاشاباسو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ننھی دیوی باسو سنگھ گروور خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں اور اس بار وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔
بپاشاباسو کی بیٹی دیوی کی زندگی کے تیسرے دن میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ اس کے دل میں دو سوراخ ہیں، وہ یہ بات بتاتے ہوئے بہت رونے لگیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
نیہا دھوپیا کے لائیو انٹرویو انسٹاگرام میں بتایا کہ ان کی بیٹی دیوی کی پیدائش کے تین دن بعد انہیں دل اور خون کی شریانوں کی بیماری کا پتا چلا۔
بپاشاباسو نے لائیو انٹرویومیں بتایا
انہوں نےکہا کہ میرے شوہر کرن اس کے لیے تیار نہیں تھے، لیکن مجھے یقین تھا کہ دیوی ٹھیک ہو جائے گی، اس لیے میں نے اس معاملے کی اچھی طرح تحقیق کی، طبی مشورہ لیا، اور جب دیوی تین ماہ کی ہوئ تب ہم نے یہ سرجری کروائ اس کے بعد اس کی سرجری ہوئی اور وہ مکمل صحت یاب ہوگئی، حالانکہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا۔
بپاشا نےکہا میری زندگی اور کرن کی زندگی والدین کے طور پر واقعی مشکل رہی ہے اور میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ کسی اور والدین کو ایسےحالات سے گزرنا پڑے۔
خیال رہے کہ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے اپنی شادی کے چھ سال بعد نومبر 2022 میں اپنی پہلی بچی کا استقبال کیا۔