Thursday, November 27, 2025

برڈ فلو ایک بار پھر پھیل رہا ہے، کیسز میں اضافہ

- Advertisement -

یورپ میں مہلک برڈ فلو کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریا کے ایک فارم پر 50 پرندے ایچ5این ون برڈ فلو کی وبا سے مر گئے ہیں مزید کیسز میں بھی اضافے کا اندیشہ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ جہاں زیادہ تر وائرس صرف پرندوں کو متاثر کرتے ہیں وہیں برڈ فلوجسے اکثر ایویئن انفلوئنزا کہا جاتا ہے ایک ایسا وائرس ہے جو پرندوں کے علاوہ انسانوں اور دیگر جانوروں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2025 کی تقریب کا آغاز

رپورٹس کے مطابق ایچ5این 1 ایک مہلک وائرس ہے جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ 1997 میں اس کی دریافت کے بعد سے، ایچ5این 1 نے اس کا شکار ہونے والوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ کو ہلاک کیا ہے۔

کھانسی، اسہال، سانس کی قلت، بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، ناک بہنا، اور گلے میں خراش یہ سب برڈ فلو کی علامات ہیں۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں