Monday, October 21, 2024

مراکش میں زلزلے سے پہلے آسمان پر نیلی روشنی نمودار

- Advertisement -

مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر نمودار ہونے والی پراسرار نیلی روشنی کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر زلزلے کے حوالے سے کئی سوالات اور کئی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

مراکش میں آنے والے خوفناک زلزلے سے عین قبل بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہے۔ یہ فلم آگدیر، مراکش میں آنے والے زلزلے کی ہے اور کس طرح سی سی ٹی وی کیمرے نے ان خوفناک لمحات کو ریکارڈ کیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

زلزلے سے پہلے مقبول فوٹیج میں آسمان پر ایک عجیب نیلی روشنی دیکھی جا سکتی ہے۔ روشنی آتے ہی زمین ہلنے لگتی ہے۔

اگرچہ زلزلے سے پہلے آسمان پر نیلی روشنی کا نمودار ہونا غیر متوقع ہے، لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح کی روشنی اس سال فروری میں ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے سے قبل سیکیورٹی کیمروں نے قید کی تھی۔

اس پراسرار روشنی کے بارے میں بے شمار خیالات موجود ہیں، لیکن ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر کے ماہر فلکیات فریڈمین فرائیڈ نے ایک وضاحت فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان روشنیوں کی 65 مثالوں کے گہرائی سے جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اس وقت بنتی ہیں جب مخصوص قسم کی چٹانوں کے اندر برقی چارجز، جیسے کہ بیسالٹ اور گبرو، زمین کے نیچے متحرک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ بچاؤ اور بحالی کی کوششیں ایک ہفتے بعد بھی جاری ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں