Monday, November 25, 2024

سری دیوی کے قتل کا الزام بونی کپوربول پڑے

- Advertisement -

معروف بھارتی پروڈیوسر بونی کپور نے پانچ سال تک خاموش رہنے کے بعد بالآخر اپنی اہلیہ سری دیوی کے مبینہ قتل کے بارے میں بات کی۔

بونی کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سری دیوی کی موت قدرتی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور دبئی پولیس سے واضح رپورٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی میڈیا نے دبئی پولیس پر بہت دباؤ ڈالا لیکن وہ جلد ہی سمجھ گئے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

بونی کپور نے بتایا کہ اداکارہ سخت خوراک اور اسمارٹ رہنے کے لیے اکثر بھوکا رہتی تھیں اور اس عادت نے ان کی صحت کو تباہ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سری دیوی کا 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوبنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں