Sunday, September 8, 2024

باتھ روم کی برانڈڈ چپل کی قیمت 3 لاکھ روپے، صارفین ناخوش

- Advertisement -

کویتی کمپنی زانوبا نے باتھ روم کی برانڈڈ چپل متعارف کرادی۔

آج کل، سوشل میڈیا پر باتھ روم کی برانڈڈ چپل کا چرچا ہے۔ اس لیے نہیں کہ یہ ایک منفرد چپل ہے، بلکہ اس کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اڑ ادیے ہیں۔

وہ لوگ جو برانڈڈ اشیاء کے استعمال اور خریداری سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ اکثر سستی اشیا کے لیے ضرورت سے زیادہ قیمتیں ادا کرتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک باقاعدہ باتھ روم کی چپل کو ایئر کنڈیشنڈ شوروم میں شیشے کے شو کیس میں رکھا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔

کویتی کمپنی زانوبا نے یہ شو روم اپنی جدید ترین فیشنی چپلوں کی نمائش کے لیے کھولا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس نئے طرز کی چپل اور اسکے ڈیزائن خوب باتیں کر رہے ہیں۔

حالانکہ اس میں باتھ روم کے لیے معیاری 2 پٹی والی ربڑ کی چپل نظر آتی ہے، لیکن قیمت دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے اگر بات کی جائے تویہ ایک عام باتھ روم میں پہنے والی ربڑ کی 2 پٹی والی چپل ہے تاہم اس کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سام سنگ گلیکسی ایس 24الٹرا کی قیمتوں میں زبردست کمی

یہ چپل کویتی برانڈ 4,590 سعودی ریال میں فروخت کر رہا ہےاور اسکی پاکستانی قیمت 340,000 روپے سے زیادہ ہے۔

صارفین کے تبصرے

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر تبصرے اور تنقید شروع کردی۔

ایک صارف کاکہنا تھا کہ ہم ساری زندگی باتھ روم کی ایسی چپل پہنتے رہے ہیں اس کا مطلب ہم اب تک 4,500 ریال کی قیمت والی چپل پہن رہے تھے۔

جبکہ دوسرےصارف کی پوسٹ کے مطابق، فی الحال امیروں کو کچھ بھی بیچا جا رہا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ باتھ روم کی چپل ہیں ان کی خاندانی چپل معلوم ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں