Sunday, September 8, 2024

سوئٹزرلینڈ میں بھی برقعے کو غیر قانونی قرار دے دیا

- Advertisement -

برن: فرانس اور بیلجیئم کے بعد سوئٹزرلینڈ کی سوئس پارلیمنٹ نے برقعے کو غیر قانونی قرار دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

دو سال قبل سوئٹزرلینڈ میں برقعے کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے ریفرنڈم ہوا تھا اور عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 51 فیصد ووٹوں نے اس پابندی کی حمایت کی تھی۔ جس کے نتیجے میں آج دستور سازی کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سوئٹزرلینڈ میں برقع کو غیر قانونی قرار دینے کا بل ایوان بالا کی جانب سے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر منظور کیے جانے کے بعد آج پیش کیا گیا۔ صرف 29 ارکان نے بل کی مخالفت کی جبکہ 151 نے حمایت کی۔

سوئس پارلیمنٹ کی جانب سے برقعے کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی منظوری کے بعد قانون سازی کی خلاف ورزی پر 1,000 فرانک یا 1,116 ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

برقعہ کی ممانعت کے بل کی منظوری کے بعد، اب عوامی یا نجی مقامات پر اپنے ہونٹ، ناک یا آنکھوں کو ڈھانپنا غیر قانونی ہو جائے گا، تاہم اس میں کچھ مستثنیات ہوں گی۔

فرانس اور بیلجیئم کے بعد سوئٹزرلینڈ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس نے برقع کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ برقع سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا صرف ایک بہت کم حصہ پہنتا ہے۔

یاد رہے کہ دائیں بازو کی سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے برقع کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے مسلسل دباؤ کے نتیجے میں ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں