Thursday, September 19, 2024

ناردرن بائی پاس پر بس ٹرک حادثہ ، 4 افراد جاں بحق

- Advertisement -

کراچی: کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پکنک منانے جانے والی کوسٹر اور ٹرک کا حادثہ ہوا جس کے  نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ ناردرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب کوسٹر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

کوسٹر کا اگلا حصہ بلکل تباہ ہو گیا اس میں بیٹھے افراد، ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتے تھے اور فارم ہاوس پکنک پر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر 70 سالہ شخص کی شناخت سلطان اکبر کے نام سے ہوئی جب کہ تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال بھیج دیا گیا۔

تاہم طبی حکام کے مطابق عباسی شہید میڈیکل میں 20 مریضوں کو پہلے ہی داخل کیا جا چکا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید میں سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مرنے والوں اور زخمیوں کے غم میں برابر کا شریک ہونا تھا، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی اچھی طبی دیکھ بھال کی جائے گی۔

تصادم کے بعد ناردرن بائی پاس پر ٹریفک جام ہو گئی، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں