Saturday, October 19, 2024

کینیڈا کی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

- Advertisement -

اسلام آباد:کینیڈا نے پاکستان کے لیے فوری ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 

موجودہ سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خطرے، شہری بغاوت، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا سے ہوشیار رہنے کے لیے کینیڈا کی جانب سے پاکستان میں مقیم کینیڈین شہریوں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئ ہے۔

اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستان آنے کا ارادہ رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مقیم کینیڈین شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک سفری مشورہ جاری کیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

چارجنوری کو شائع ہونے والی ایڈوائزری میں کینیڈین شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ واہگہ بارڈر اور خنجراب پاس پر نامزد سرحدی کراسنگ کے استثناء افغانستان کے ساتھ سرحد کے 50 کلومیٹر کے اندر، چین، بھارت اور ایران کی سرحدوں کے 10 کلومیٹر کے اندر اور لائن آف کنٹرول کے 10 کلومیٹر کے اندر کے علاقوں میں سفر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی توپ خانے سے گولہ باری

کینیڈا ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سفر کے لیے خطرناک سمجھے جانے والے علاقوں میں مانسہرہ سے چلاس تک شاہراہ قراقرم کا حصہ بھی شامل ہے۔

مزید برآں، کینیڈا نے اپنے شہریوں کو تشدد اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد، پاکستان نے خاص طور پر کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں