Friday, October 18, 2024

کینیڈین فگر اسکیٹر کار حادثے میں انتقال کر گئیں

- Advertisement -

کینیڈا کی سابق اولمپک فگر اسکیٹر الیگزینڈرا پال ایک کار حادثے میں چل بسیں اور انکی دس ماہ کی بچہ جسکو معمولی سی چوٹیں آئی ہیں۔ 

31 سالہ فگر اسکیٹر کی موت کی سرکاری طور پر اسکیٹ کینیڈا نے تصدیق کی۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ایک مال بردار ٹرک گاڑیوں کی لائن سے ٹکرا گیا جو اونٹاریو کے شہر میلانکتھن میں سڑک کی تعمیر کے باعث روکی گئی تھی جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق الیگزینڈرا پال کا 10 ماہ کا بچہ، جو کہ تصادم کے وقت کار میں بھی تھا، اس کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا، اور 3 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

روس میں 2014 کے سرمائی اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندہ الیگزینڈرا پال تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں