Friday, September 20, 2024

کینیڈین شخص پرلوگوں کو مرنے کے لیےاکسانے پرقتل کے 14 الزامات

- Advertisement -

کینیڈین شخص پر دوسروں کو مرنے پر اکسانے کیلئے قتل کے14 الزامات عائد ہیں۔ 

اوٹاوا: ایک کینیڈین شخص جس نے مبینہ طور پر صوبہ اونٹاریو میں 12 سے زیادہ نوجوانوں کو زہر دے کر خود کو مارنے میں مدد کی تھی، اس پر سیکنڈ ڈگری قتل کے 14 الزامات عائدکیے گئے ہیں۔

ااٹھاون سالہ کینتھ لا پر اس سے قبل 14 بار کونسلنگ یا خودکشی میں مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق،اس نے مبینہ طور پر 160 سوڈیم نائٹریٹ کی ترسیل کینیڈین شہریوں کو بھیجی اور کم از کم 1,200 اشیاء کو 40 سے زیادہ ممالک کے ایڈریس پر بھیجا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ٹورنٹو کے شمالی علاقے میں واقع یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر سائمن جیمز نے ٹیلی ویژن کی پریس کانفرنس کے دوران کہا، کہ تفتیشی ٹیم نے ان الزامات کو ہلکا نہیں لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

جیمز نے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے یا قانون کے چارجز کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں وضاحت فراہم کرنے سے انکار کر دیا، باوجود اس کے کہ ان کی عمر16 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔

جیمز نے اعلان کیا کہ “ہم اب بھی مل کر کام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کے اسرائیل پر حملے

دیگر ممالک میں قتل

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سرکاری ریکارڈ اور بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کینتھ لا دنیا بھر میں 117 اموات سے منسلک ہو سکتا ہے، جن میں سے زیادہ تر برطانیہ میں ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے حکام نے اپنے ممالک کو پیکج بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

کینیڈین شخص کو فی الحال حراست میں رکھا گیا ہے اور اس کے مقدمے کی سماعت عدالت میں دوبارہ 19 دسمبر کو ہو گی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ لا نے اپنے متاثرین سے رابطہ کرنے کے لیے متعدد ویب سائٹس کا استعمال کیا۔

جیمز نے کہا کہ “ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے مقامات غیر ملکی ممالک میں واقع ہیں جہاں کینیڈا کا قانون لاگو نہیں ہوتا ہے،”

اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے توکینتھ لا کینیڈا کی تاریخ کے مہلک ترین اجتماعی قاتلوں میں شمار ہو گا۔ ایک 51 سالہ شخص نے بحر اوقیانوس کے صوبے نووا سکوشیا میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے سے پہلے 22 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں