ٹورنٹو: میں ایک کینیڈین خاتون نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دینے کی پیشکش کر دی۔
ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی ایک کینیڈین خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس میں اشتہار لگایا جس میں انہوں نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دینے کی پیشکش کی، جو اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بیرون ملک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی سب سے مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں کرائے ریکارڈ توڑ ہو رہے ہیں۔
ٹورنٹو میں ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ آنیا ایٹنگر نے اپنے فیس بک مارکیٹ پلیس پر یہ تصویر پوسٹ کی۔ جس میں خاتون ماہانہ 900 کینیڈین ڈالر میں اپنا آدھا بستر رینٹ پر دینے کی پیشکش کر رہی ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ماسٹر بیڈ روم کے کنگ سائز کے بستر کو بانٹنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش ہے۔ انیا ایٹنگر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنٹو میں کرایہ داروں کے لیے حالات مزید خراب ہو سکتے۔
آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا ہے کہ صارفین اس پیشکش سے حیران ہیں اور اسی وجہ سے وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔