مشہور پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنے انتہائی منتظر گانے کی ریلیز کے ساتھ ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
چاہت فتح علی خان جو کہ اپنی مخصوص موسیقی کے لیے مشہور ہیں انہوں نے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو اپنی تازہ تخلیق کی ایک جھلک پیش کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اس سے قبل فروری میں چاہت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گانا بھی ریلیز کیا تھا، جو پاکستانی شائقین کے لیے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بھی بن گیا تھا۔
تاہم، اس بار، گلوکار چاہت نے ایک امید بھری دعا “جیتینگے بھئی جیتینگے”، اقبال کی بچوں کی نظم “لب پہ آتی ہے دعا” کا آغاز، اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کے میچوں کا ایک سرسری مجموعہ جاری کیا ہے۔
انہوں نے ستمبر کے آخر میں گانا ریلیز کرنے کے بارے میں بتایا تھا، اور منگل کی رات آخر کار اس نے شائقین کو تیار شدہ گانے کی ایک جھلک دکھا دی۔
انٹرنیٹ صارفین نے نئی ریلیز پر مختلف طریقوں سے جواب دیا ہے، سراسر خوشی سے لے کر طنزیہ طریقے تک۔ایک سوشل میڈیا صارف کے مطابق، اس تازہ ترین ریلیز کے نتیجے میں چاہت فتح علی خان اور نواز شریف کے درمیان مقبولیت کی جنگ مبینہ طور پر شدت اختیار کر گئی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی چاہت فتح علی خان نے کرکٹ کا ترانہ گایا ہے، تب ہی پاکستانی ٹیم کی جیت ہوئی ہے۔ پچھلی بار انہوں نے پی ایس ایل کا گانا گایا تھا اور پاکستان نے آسانی سے پی ایس ایل جیت لیا تھا۔
ایک صارف نے دھن میں ایک غلطی کی نشاندہی کی کہ پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے نہیں بلکہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔