Thursday, September 19, 2024

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے پاکستان کےکئی شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہےجبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ کے بیشتر شہروں میں 26 جولائی تک بارش جاری رہے گی۔ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، کوہلو،ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران اور پسنی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اورماڑہ، گوادر اوراس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

حیدرآباد کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کافی مقدار میں جمع ہو سکتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں