Tuesday, May 21, 2024

متحدہ عرب امارت میں کل سے شدید بارش کا امکان

- Advertisement -

متحدہ عرب امارت میں بدھ کی شام سے موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

امارات کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ امارات بحیرہ احمر سے سطح کے کم دباؤ کے نظام کی توسیع سے متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارت میں کل سے شدید بارش کا امکان ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب جنوب مشرقی ہواؤں کا اثر امارات کے موسم پر بھی پڑے گا۔

کئی مقامات پر شدید بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل دبئی، شارجہ، فجیرہ، راس الخیمہ اور دیگر مقامات پر شدید بارش ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں