Monday, September 16, 2024

پاکستان میں مزید بارشوں کا امکان

- Advertisement -

پی ایم ڈی کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پاکستان کے خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی/جنوب مغربی بلوچستان میں مزید بارشوں، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ہفتہ وار پیش گوئی کے مطابق بالائی اور جنوب مغربی سندھ میں 18 اور 19 اپریل کوگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایک مضبوط مغربی لہر ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہی ہے اور اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ

پی ایم ڈی کے مطابق 18 اپریل کو خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور بالائی/جنوب مغربی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر، اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارشوں کی  پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس مدت کے دوران ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شمال میں، پہاڑوں پر بھی برف باری کا امکان ہے۔

بڑے شہروں کا ریکارڈ شدہ صبح کا درجہ حرارت یہ ہے

اسلام آباد میں 17 ڈگری سیلسیس؛ لاہور میں 20 ڈگری کراچی میں 24; پشاور میں 16؛ کوئٹہ میں 10؛ گلگت میں 13؛ مری میں 07؛ اور مظفرآباد میں 14۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں