Thursday, September 19, 2024

چودہ سے سولہ اگست تک پاکستان میں بارش کا امکان

- Advertisement -

پاکستان میں اتوار چودہ سے سولہ اگست تک بارش متوقع ہے۔ مزید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ بھی ہے۔ 

پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق چودہ سے سولہ اگست تک اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں 15 سے 16 اگست کے درمیان بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 کراچی میں کم سے کم محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں