Thursday, September 19, 2024

پاکستان میں 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان

- Advertisement -

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق، اب سے اتوار 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقعکی جا رہی ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ 22 ستمبر سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں چل رہی ہیں، اور ان سے سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی مقامات پر آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔ نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے، اور ہوا ناقص انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کچھ نشیبی علاقوں جیسے سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر کو محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی وارننگ موصول ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج سے بارش شروع ہوگئی ہےاورکل 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں