Friday, September 20, 2024

چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا جلد شادی کرنے کا اعلان

- Advertisement -

چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان نے تین سال میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اداکار زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے تین ماہ یا تین سال میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

زوہاب خان نے چائلڈ سٹار کے طور پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیجینڈ فنکار مرحوم معین اختر ان کے نانا ہیں۔

زوہاب خان نے کئی مشہور ڈراموں میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا جن میں، عمر دادی اور گھر والے، میں ماں اور وہ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں، انہوں نے یوٹیوب چینل میٹا ٹینیمنٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں اعلان کیا۔

زوہاب خان کی شادی

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جلد شادی ہو سکتی ہے تو 22 سالہ زوہاب خان نے جواب دیا کہ میں اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کر سکتا ہوں لیکن میں خود اگلے تین سال بعد شادی کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اگلے تین سال کے بعد شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اپنے کچھ مقاصد حاصل کرنے ہیں۔

اگر میں اگلے چار مہینوں میں یہ اہداف حاصل کر لیتا ہوں، تب بھی میں شادی کر سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کب شادی کرنے والے ہیں؟

انہوں نے اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، لڑکی شادی کے لیے تیار ہے، وہ کل شادی کرنے کا کہہ رہی ہے لیکن میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنا کیرئیر بنائیں پھر شادی کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد گھر کی ذمہ داریاں مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر جلد ہی آگئیں اس لیے میں ابھی شادی نہیں کر سکتا لیکن جلد ہی کروں گا۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے زوہاب خان کا کہنا تھا کہ، وہ اب منفی کمنٹس کو نظر انداز کرتے ہیں، میں انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرنے کے بعد کمنٹس نہیں پڑھتا۔

یاد رہے کہ اداکارہ وانیہ ندیم نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔

وہ ایک ٹک ٹاکر بھی ہیں جبکہ وہ ہم ٹی وی پر حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے خوشبو میں بس خط، میں نظر آئیں گی۔

 تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں