Sunday, September 8, 2024

چین سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیاب

- Advertisement -

بحیرہ جنوبی چین میں سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے نظام کی آف شور ٹیسٹنگ چینی سائنسدانوں اور انجینئروں نے مکمل کر لی ہے۔

اب سمندری تھرمل توانائی سے بھی بجلی پیدا ممکن ہوچکا ہے، بیس کلو واٹ کے اس آلے کا تجربہ کیا گیا ہے اور اسے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگزو میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ اسے بنیادی طور پر گوانگزو میرین جیولوجیکل سروے نے چائنا جیولوجیکل سروے کی براہ راست نگرانی میں تعمیر کیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آپریٹس نے ٹیسٹ کی مدت کے لیے چار گھنٹے اور سینتالیس منٹ تک بجلی پیدا کی، جس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار 16.4 کلو واٹ تھی۔

جی ایم جی ایس کے ایک سینئر انجینئر ننگ بون کے مطابق آف شور ٹیسٹ نے مقامی طور پر بنائے گئے میرین تھرمل انرجی پاور جنریشن سسٹم کے قابل عمل اور موثر کام کی توثیق کی، جو کہ ملک میں پہلا سمندری بجلی پیدا کرنے والا نظام ہے۔ تھرمل توانائی بنانے اور استعمال کرنے کے مسلسل عمل میں، زمینی جانچ کے مرحلے سے لے کر آف شور ایپلی کیشنز تک، یہ ایک اہم مرحلہ ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں