Friday, October 18, 2024

دیامر بھاشا ڈیم پر چینی کمپنیوں نے تعمیراتی کام روک دیا

- Advertisement -

چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر کام روک کر ملازمین کو گھر واپس کردیا۔

خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی شہری اب بھی کام کر رہے ہیں تاہم داسو اور تربیلا ڈیم کی تعمیر بھی روک دی گئی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر تقریباً پانچ سو چینی شہری کام کر رہے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پراجیکٹ کے ایک اہلکار کے مطابق چینی کمپنی نے کام بند کر دیا ہے اور مقامی ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی ایم دیامر بھاشاڈیم نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ اس حوالے سے کام رک گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈیم پر کام کرنے کے لیے ایف ڈبلیو او کے ذریعے 6,000 مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔

انہیں امید ہےکہ چند دنوں میں صورتحال معمول کےمطابق ہو جائے گی اورمزدوربھی واپس کام پرآ جائیں گے۔

واضح رہے کہ داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئرز حال ہی میں بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں