Sunday, December 22, 2024

چینی وزیر دفاع بھارت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

دونوں ممالک کے درمیان بگڑتے تعلقات کے باوجود، چینی وزیردفاع لی شانگ فو ہندوستان میں ایک اہم سیکورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں۔

جمعرات اور جمعہ کو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں چینی وزیر دفاع مسٹر لی شانگ فو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کریں گے۔

2020 میں ایک ہلاکت خیز فوجی تصادم کے بعد یہ کسی چینی وزیر دفاع کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔

اس تصادم میں چار چینی اور کم از کم 20 ہندوستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس کے بعد سے، دونوں فریقوں میں مزید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں دسمبر میں شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں توانگ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ بلندی پر واقع ہمالیائی خطے میں 3,440 کلومیٹر طویل متنازعہ سرحد ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے مطابق، دہلی میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرنے کے علاوہ، مسٹر لی متعلقہ ممالک کے وفود کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور بین الاقوامی علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیکورٹی تعاون اور دفاعی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر لی شانگ فو اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی دہلی میں نجی ملاقات بھی ہو سکتی ہے مگر کسی بھی ملک نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

چینی وزیر دفاع کا اہم دورہ 

مسٹر لی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کے لیے فوجی مذاکرات کے اٹھارویں دور کے اختتام کے چند دن بعد ہوا ہے۔

ہندوستان نے 2023 میں ایس سی او کی قیادت سنبھالی۔ یہ تنظیم 2001 میں چین، روس اور چار وسطی ایشیائی ممالک نے نیٹو جیسے مغربی اتحاد کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے جوابی اقدام کے طور پر تشکیل دی تھی۔ پاکستان اور بھارت نے 2017 میں اس گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں